گھوٹکی:گرفتار ڈاکو اغوا برائے تاوان، قتل، رہزنی اورپولیس مقابلوں کے سنگین مقدمات میں گھوٹکی پولیس کو مطلوب تھا۔ڈاکو نے کہا کہ پولیس کے خوف اور گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے، اپنے ساتھیوں کو بھی کہتا ہوں کہ جرم کی دنیا چھوڑ کر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیں۔گرفتاری دینے والا ڈاکو 35 مقدمات کے کریمنل ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔