بحران سے نمٹنے کا واحد حل سیاسی جماعتوں کے مذاکرات ہیں ، سرا ج الحق پاکستان Roze News
پاکستان

بحران سے نمٹنے کا واحد حل سیاسی جماعتوں کے مذاکرات ہیں ، سرا ج الحق

عوامی حمایت سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے پر مجبور کرینگے،سراج الحق

عوامی حمایت سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے پر مجبور کرینگے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک بھر میں الیکشن ایک دن کرانے پر اتفاق ہوا ہے ۔بحران سے نمٹنے کا واحد حل سیاسی جماعتوں کے مذاکرات ہیں ۔گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسوقت ملک میں سیاسی معاشی اورآئینی انتشار ہے ، سیاسی افراتفری کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی ۔انہو ں نے کہا کہ پوری دنیا میں ملک کا تماشہ بنا ہوا ہے عوا کو حق دیا جائے کہ وہ اپنے لیے نئی حکومت کو منتخب کرے ۔سراج الحق کا کہنا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ہوں اس کوشش میں کسی حد تک کامیابی ہوئی ، الیکشن کی تاریخ پر بات چیت اور رابطے کرنے کی ضرورت ہے ،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل عدالت نے نہیں نکالنا ، ملک میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ایک روز الیکشن کیلئے اتفاق رائے پیدا ہوجائے ، سیاسی جماعتوں نے مذاکرات کے اور ایک روز پر الیکشن کیلئے متفق ہوسکے

Exit mobile version