بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں صارفین پر ایک ارب دس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے ستمبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی، اس حوالے سے اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ بعد میں جاری ہو گا۔
اس سے قبل سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی طرف سے ستمبر کے لیے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا تھا، چیئرمین نیپرا نے سماعت کے دوران کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے فرق پڑ رہا ہے، اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو آئندہ مہینوں میں بجلی مزید سستی ہو گی۔
چیئرمین نیپرا نے مزید کہا کہ ایل این جی کے زائد یا کم استعمال کا تجارتی آڈٹ کیا جائے اور یہ بتایا جائے کہ اس اقدام سے صارفین کو کیا فائدہ ہوا۔