نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بلوں میں اضافے پر اجلاس آج پھر ہوگا۔اجلاس میں اراکین عبوری کابینہ ، سیکریٹری پاور ، چیئرمین واپڈا ، چیئرمین نیپرا و دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شرکت کرینگے ۔نگراں وزیراعظم کو اجلاس میں جولائی کے بجلی کے بلوں میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی جائیگی ۔اجلاس میں بجلی کے شعبے کے مسائل زائد بلوں کے حوالے سے تفصیلات اور رپورٹ پیش ہوگی ۔بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کیے گئے اقدامات پر بھی اجلاس میں بریفنگ دی جائیگی ۔
Leave feedback about this