بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو فری یونٹس کی فراہمی کے معاملے پر واپڈا اور وزارت آبی وسائل نے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی مخالفت کردی ۔وزارت آبی وسائل کا موقف ہے کہ فری یونٹس ختم کرنے سے کوئی بچت نہیں ہوگی ۔نیپرا نے فری یونٹس کے بجائے یوٹیلیٹی الاﺅنس دینے کی تجویز دیدی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے بجلی کی فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی تجویز دی ہے ۔پاور ڈویژن کی تجویز ہے کہ مازمین کو ماہانہ تنخواہ میں فری یونٹس کے برابر رقم دی جائے اور پاور ڈویژن نے مانیٹائزیشن کی تجویز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی ہے ۔ایک لاکھ 89 ہزار 171 ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو فری یونٹس دیے جارہے ہیں ۔