لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے۔آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ اور ڈی پی او اٹک کی پریس کانفرنسز ناقابل تردید شواہد ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 26 نومبر کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے ہیں، سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے غیرملکیوں کو احتجاج میں لایا گیا۔
احتجاج میں شریک افراد تربیت یافتہ اور تخریب کاری کے ماہر تھے، گرفتار افراد کی اکثریت کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ ہی نہیں، کے پی حکومت کے پاس دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے اسلحہ نہیں لیکن فیڈریشن پر چڑھائی کیلئے جدید اسلحہ ہے۔نعشوں کی سیاست کرنے والے اب تک درجن بھر بیانات تبدیل کر چکے ہیں۔
فتنہ پارٹی کا سوشل میڈیا ہی اس کیلئے وبال جان بن چکا ہے، اب وقت آگیا ہے پاکستان میں سوشل میڈیا کو ہر سطح پر ریگولرائز کیا جائے، جنہوں نے انقلاب لانا تھا اب وہ ایک دوسرے پر ٹاٹ اور جاسوس کے الزامات لگا رہے ہیں۔
پاکستان
بانی پی ٹی عمران خان اور بشری کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے: عظمی بخاری
- by web_desk
- دسمبر 3, 2024
- 0 Comments
- 32 Views
- 22 گھنٹے ago
Leave feedback about this