بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیراعظم لائیں گے ، عمر ایوب پاکستان Roze News
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیراعظم لائیں گے ، عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیراعظم لائیں گے ، عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیراعظم لائیں گے ، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنا کر اسمبلی میں لائیں گے۔پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ موجودہ حکومت قرضوں کا صحیح استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، عالمی مالیاتی ادارے چاہتے ہیں کہ ان کے قرضے درست طریقے سے استعمال ہوں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنا کر اسمبلی میں لائیں گے، عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی ہال میں اکٹھے ہوں گے، حلف بھی اٹھائیں گے اور احتجاج بھی کریں گے، تحریک انصاف کے بانی نے اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Exit mobile version