راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماں بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور شیر افضل نے ملاقات کی۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے، بانی نے دونوں مطالبات تحریری طور پرحکومتی کمیٹی کو دینے کی اجازت دی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے تیسری نشست ضرور ہونی چاہیے اور مذاکراتی ٹیم کی ملاقات اس کے بعد نہ کروائی تو مذاکرات آگے نہیں جاسکیں گے۔
تازہ ترین
بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی : بیرسٹر گوہرعلی خان
- by web_desk
- جنوری 8, 2025
- 0 Comments
- 34 Views
- 18 گھنٹے ago
Leave feedback about this