اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ویڈیو لنک پرحاضری نہ لگوانے پرجیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماں کے خلاف آزادی مارچ کے حوالے سے درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ تنویر حسین علی نواز اعوان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی گئی خرم شہزاد نواز ، عامر محمود کیانی جمشید مغل عدالت کے روبرو پیش ہوئے عدالت نے استفسار کیااسد عمر آئے ہیں کہاں ہیں؟ وکیل نے بتایااسد عمر اس مقدمے سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔