اسلام آباد:پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے اہم مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ سول نافرمانی کی تحریک شروع کرینگے۔یہ اقدام پی ٹی آئی کے ‘کرو یا مرو’ کے احتجاج کی بظاہر ناکامی کے بعد سامنے آیا ہے، جس کا مقصد ان کی رہائی اور پارٹی کی حمایت حاصل کرنا تھا۔
بانی پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جو دو اہم معاملات پر وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔
بانی پی ٹی آئی واضح کیا کہ اگر ان مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرینگے
پی ٹی آئی کے بہت سے کارکن اب بھی لاپتہ ہیں اور انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سپریم کورٹ، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مطالبات تسلیم نہ کرنے پر سول نافرمانی کی دھمکی

190 ملین پاؤنڈز: عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنیکی اپیل دائر