راولپنڈی: پی ٹی آئیاور سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو غلط قرار دیدیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں ہی ہیں اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔عمران خان معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں، ان کے سیل کو تھانہ نیو ٹان کا حصہ قرار دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی 2 دسمبر تک تھانہ نیو ٹان پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
عمران خان کی 28 ستمبر کے احتجاج کے مقدمے میں پولیس نے گرفتاری ڈالی ہے، جیل ہسپتال کے ڈاکٹر روزانہ ان کا طبی معائنہ کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے، وہ روزانہ 2 بار ورزش کرتے ہیں اور جیل مینل کے مطابق انہیں تمام سہولیات دستیاب ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی صحت اور کھانے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور سکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت تعینات رہتا ہے۔
تازہ ترین
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: جیل ذرائع
- by web_desk
- دسمبر 1, 2024
- 0 Comments
- 54 Views
- 4 ہفتے ago
Leave feedback about this