رواں ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہوگا۔ جو کل تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے جمعہ کے روز تک اسلام آباد، سندھ پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔یاد رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی شام گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش ہوئی تھی۔
Leave feedback about this