پاکستان

باجوہ نے خود تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انہوں نے گرائی، عمران خان

باجوہ نے خود تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انہوں نے گرائی، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ایک صحافی کو بیان میں تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انہوں نے گرائی اس لیے فوج کے اندر اس معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کہ اس وقت بھی باجوہ پالیسی چل رہی ہے، جنرل باجوہ نے تکبر کے ساتھ بیان دیے کہ انہوں نے حکومت کا فیصلہ کیا عوام سمجھتی تھی جنرل باجوہ کی وجہ سے حکومت گری۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے خود تسلیم کر لیا ہے جنرل باجوہ نے پردہ گرا دیا، لوگوں کو واضح ہو گیا آرمی چیف نے حکومت گرائی انہوں نے مل کر ہماری حکومت گرائی اور خود اکٹھے ہو گئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے الیکشن میں دھاندلی کرنے کے لیے چن چن کر پولیس والے لگائے گئے ہیں لگ رہا ہے پنجاب اور کے پی میں الیکشن 90 دن سے آگے نہیں جائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image