وزیراعظم شہبا زشریف نے باجوڑ دھماکے کے بعد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کو ٹیلیفون کیا۔وزیراعظم نے باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکے پر افسوس کااظہار کیا اور کہا کہ قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس ہے آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی ، دہشتگردی کاخاتمہ پوری قوم کا عہد ہے شہباز شریف نے گفتگو میں کہا کہ متاثر ہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے ۔
باجوڑ دھماکہ ، مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی ، وزیراعظم کی فضل الرحمان سے گفتگو

باجوڑ دھماکہ ، مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی ، وزیراعظم کی فضل الرحمان سے گفتگو