شعیب ملک نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو رضا کارانہ طورپر خود قیادت چھوڑ دینی چاہئے ۔شعیب ملک نے کہا کہ بابر اعظم ایک بہترین بلے باز ہے لیکن ہم لوگ اس کی قائدانہ صلاحیتوں اور بیٹنگ کی اہلیت کو ایک ترازو میں رکھ کر ناانصافی کرتے ہیں ۔شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ایسا 20 سے 25 سال پہلے ہوتا تھا ، جب ایک کھلاڑی اپنی انفرادی کارکردگی سے میچ جتا دیا کرتا تھا آج ایسا نہیں ہے آپ کو ٹیم میں چار سے پانچ پر فارم کرنیوالے درکار ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ بابر اعظم کی جگہ ہوتے تو قیادت سے علیحدہ ہوکر اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز رکھتے ، انہوں نے بابر اعظم کے قریبی لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ انہیں کپتانی چھوڑے کا مشورہ دیں۔
بابر اعظم کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے ، شعیب ملک

بابر اعظم کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے ، شعیب ملک