بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی آج 75 ویں برسی منائی جارہی ہے ۔بابائے قوم کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان معرض وجود آیا ۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسوقت مشکل دور سے گزر رہا ہے اختلافات ختم کرکے ملکر پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے ۔