جرائم

اے این ایف کریک ڈاؤن، 24 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد، 7 ملزم گرفتار

اے این ایف کریک ڈاؤن، 24 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد، 7 ملزم گرفتار

کراچی:اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 24 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کی 255.200 کلوگرام منشیات ضبط کرلیں۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے کارگو شیڈ میں کینیڈا بھیجے جانے والے پارسل سے 300 گرام افیون برآمد، بس ٹرمینل اسلام آباد کے قریب 3 ملزمان کے قبضے سے 2.5 کلو ہیروئن، 2.4 کلو چرس اور1کلو آئس برآمد کی گئی۔یونیورسٹی روڈ پشاورکے قریب گاڑی سے 56 کلو چرس، ٹول پلازہ روڈ مانسہرہ کے قریب گاڑی سے 18 کلو چرس ، گڑھ موڑ روڈ مظفر گڑھ کے قریب ٹرک میں سوار 2 ملزمان کے قبضے سے 7 کلو آئس پکڑی گئی۔لورالائی میں ڈی جی خان روڈ کے قریب سمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 168 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image