کراچی:اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق 7 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 92.450 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 2 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
جھنگ روڈ فیصل آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 8.8 کلو آئس برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔کراچی میں واقع کوریئر آفس میں کوئٹہ سے آسٹریلیا بھیجیے جانے والے پارسل سے قالین میں جذب 17.750 کلو آئس پکڑی گئی، جبکہ پشاور رنگ روڈ پر واقع کوریئر آفس سے لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 7.2 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔اس کے علاوہ پشاور میں کرنل شیر خان ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 16.8 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کئے گئے، اقبال شہید ٹول پلازہ، جی ٹی روڈ، اٹک کے قریب رکشہ سے 5.5 کلو چرس پکڑ کر 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جی ٹی روڈ اٹک کے قریب 2 خواتین کے قبضے سے 2.4 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ پنجگور کے علاقے بونستان میں سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 36 کلو چرس پکڑی گئی۔
جرائم
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن
- by web_desk
- جولائی 24, 2025
- 0 Comments
- 248 Views
- 2 مہینے ago

Leave feedback about this