اے این ایف نے 15 کلو منشیات برآمد کر لی، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار جرائم Roze News
جرائم

اے این ایف نے 15 کلو منشیات برآمد کر لی، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے 15 کلو منشیات برآمد کر لی، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے 15 کلو منشیات برآمد کر لی، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی:اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)کا منشیات سمگلنگ کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 15 کلو گرام منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، کارروائیاں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کی گئیں۔
کارروائیوں کے دوران 11 کلو 165 گرام آئس، 5 کلو چرس، 180 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
دوسری جانب پشین میں ضلعی انتظامیہ نے 6 ہزار کلو ایفیڈرین برآمد کر کے منشیات کو نذر آتش کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر نعمت ترین کے مطابق چار ایکڑ پر کاشت پوست کی فصل بھی تلف کی گئی، کارروائیاں علاقہ یارو اور زرک میں کی گئیں۔

 

Exit mobile version