ایک ہفتہ سے لاپتا پاکستان کسٹمز کے افسران گرفتار؛ اسمگلرز کی پشت پناہی کے انکشافات پاکستان Roze News
پاکستان

ایک ہفتہ سے لاپتا پاکستان کسٹمز کے افسران گرفتار؛ اسمگلرز کی پشت پناہی کے انکشافات

ایک ہفتہ سے لاپتا پاکستان کسٹمز کے افسران گرفتار؛ اسمگلرز کی پشت پناہی کے انکشافات

ایک ہفتہ سے لاپتا پاکستان کسٹمز کے افسران گرفتار؛ اسمگلرز کی پشت پناہی کے انکشافات

کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے پاکستان کسٹمز کے ایک ہفتے سے لاپتا افسران کو گرفتارکرلیا جنہوں نے دوران تفتیش اسمگلرز کی پشت پناہی کے انکشافات کیے ہیں۔ ہمارے نمائندے کے مطابقزیرحراست ملزمان طارق محمود اوریاورعباس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انہیں نجی ائیرلائن سے اسلام آباد روانہ ہونے کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں افسران کو کسٹم میں میگا کرپشن اسکینڈل کے تحت گرفتار کیا گیا، ملزمان مختلف کسٹمز افسران کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کے عوض مافیا سے کروڑوں روپے وصول کرتے رہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان طارق محمود اوریاورعباس کی گرفتاری جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پراس وقت عمل میں آئی، جب دونوں ملکی نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہونے کی کوشش کررہے تھے، طارق محمود ان دنوں میں اینٹی اسملنگ آرگنائزیشن گھاس بندرکیماڑی پربطورسپرنٹینڈنٹ جبکہ یاورعباس سپرنٹنڈنٹ آپریشن، اینٹی اسمگلنگ ڈائریکٹریٹ اینڈ انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن تعینات ہیں۔

Exit mobile version