واشنگٹن : امریکا نے ایک بارپھر واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان میں رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتا ، امریکی محکمہ خارجہ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال کا جواب میں کہا کہ ہم رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتے اور ہم یہ لاکھ بار بتا چکے ہیں، میتھیوملر نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ کتنی بار ہم پاکستان میں اس تبدیلی کو لیکر بات کر چکے ہیں ۔پاکستان میں الیکشن سے متعلق سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان الیکشن کے دورا ہے پر ہے اور ہم اس معاملے میں کوئی پوزیشن نہیں لیتے ہماری پالیسی واضح ہے ، ہم آزاد اور شفاف الیکن کی حمایت کرتے ہیں ، اس معاملے پر ایک طرفہ یا کسی دوسرے کوپوزیشن نہیں دیتے ۔میتھیو ملر نے مزید کہ اکہ ہم بار ہا واضح کرچکے ہیں ، کہ پاکستان ہمارا اہم شراکت دار ہے ہم متعدد مسائل پر اکٹھے کام کرتے ہیں، اس میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے اور نہ ہوگی ۔
Leave feedback about this