ایپکس کمیٹی اجلاس،وزیراعظم کا دہشتگردی کیخلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ایپکس کمیٹی اجلاس،وزیراعظم کا دہشتگردی کیخلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ؛ کفایت شعاری اقدامات،7 وزرا پرمبنی کمیٹی تشکیل

وفاقی کابینہ؛ کفایت شعاری اقدامات،7 وزرا پرمبنی کمیٹی تشکیل

پشاور:وزیراعظم کی ز یر صدارت گورنر ہاؤس پشاورمیں منعقدہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف ا فغانستان سے بات کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکاء نے دہشتگردی کا یکجا ہوکر مقابلہ کرنے پر اتفاق کااظہار کیا جبکہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے7فروری کی آل پارٹیز کانفرنس میں پیش کیے جائیں گے۔7گھنٹے جاری رہنے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے متعلق بتایا گا کہ حتمی فیصلے اے پی سی میں ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے افغانستان ودیگر پڑوسی ممالک سے بات کی جائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء نے خیبرپختونخوا میں امن بحالی کے لئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کااظہار کیا۔علاوہ ازیں اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں وزراء اتحادی سیاسی رہنما حکومتی عہدیداروں اور سیکیورٹی حکام شریک تھے۔

Exit mobile version