بوسٹن:ایپل کا سب سے پہلے مکمل طورپر فعال ایپل1کمپیوٹر نیلامی کے لئے پیش کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مشین جس پر ایپل کے بانی اسٹو جابز نے اپنے ہاتھوں سے نمبر ڈالے تھے،کے ساتھ وہ تمام چیزیں آئیں گی جو اس مشین کو چلانے کیلئے ضروری ہیں۔فی ا لحال اس کمپیوٹر کی نیلامی کی بولی دو لاکھ 41ہزار557ڈالرز پر ہے جو15دسمبر کو ختم ہوجائے گی لیکن ایک اندازے کے مطابق اس کی حتمی بولی3لاکھ75ہزار ڈالرز تک جائے گی۔