پاکستان

ایوان وزیر اعلیٰ میں دیوالی کی خصوصی تقریب، پرویز الٰہی مہمان خصوصی، کیک کاٹا، ہندو برادری کو مبارک باد دی

دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے ایوان وزیر اعلیٰ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چودھری پرویز الٰہی مہمان خصوصی تھے، انھوں نے ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارک باد دی جبکہ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اجرک کا تحفہ دیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دیوالی پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں، اقلیتی برادری کے طلبہ کو سرکاری تعلیمی اداروں میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک وظائف دیے جا رہے ہیں، اقلیتی برادری کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 2 فیصد کوٹہ مقرر کیا ہے، ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیر اعلی نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اقلیتی طلبہ کے لیے تعلیمی وظیفہ سکیم میں 50 فیصد وسطی پنجاب، 35 فیصد جنوبی پنجاب، جبکہ شمالی پنجاب کے طلبہ کو 15 فیصد دیے جا رہے ہیں، میٹرک سے اعلیٰ تعلیم تک 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے اقلیتی طلبہ کو 50 ہزار روپے تک وظیفہ دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے رواداری اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے، اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کو تعلیم کے لیے مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image