لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کورنگ امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوئی جس کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔بلاول بھٹو زرداری کے کورنگ امیدوار اسلم گل کا کہنا ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ الیکشن ملتوی ہوں، پوری قوم الیکشن کے لیے تیار ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے این اے 127 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر شہری محمد ایاز نے اعتراض اٹھایا ہے۔ان اعتراضات کا جواب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
Leave feedback about this