کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کیے جانے کے واقعے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ملزم کو تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جس نے دوران تفتیش اس سے پہلے بھی کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار