ایم کیو ایم امیدوار دستبردار ہوگئے،پی پی کے وقار مہدی سینیٹر منتخب ادارتی پسند Roze News
ادارتی پسند

ایم کیو ایم امیدوار دستبردار ہوگئے،پی پی کے وقار مہدی سینیٹر منتخب

کراچی:سندھ سے سینٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا معاملہ پی پی کے وقار مہدی بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔ہمارے نمائندے کے مطابق گزشتہ 4سینٹ ا لیکشن میں سندھ سے پہلی مرتبہ بلا مقابلہ کامیابی ایم کیو ایم کے احمد سلیم صدیقی،طارق منصور اور سبین غوری سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے متبادل امیدوار عاجز دھامرا بھی ا لیکشن سے دستبردار ہوگئے۔ایم کیو ایم کے 3امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وراپس لی جانے بعد مہدی بلا مقابلہ کامیاب ہوجائیں گے۔ایم کیو ایم کے تینوں امیدوار کی جانب سے دستبردار ہونے کی درخواست جمع کرادی گئی ہے۔پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سینٹ کی جنرل نشست بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے وقار مہدی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ام کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لی ہے۔

Exit mobile version