اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے دھمکی ، اشتعال اور بغاوت کے کیس میں ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی ۔پراسیکیوٹر راجہ نودی ، شیریں مزاری اور وکیل صفائی اے ٹی سی میں پیش ہوئے ۔عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواست ضمانت 30,30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی ۔دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ایمان مزاری کے جلسے میں ہزار سے زائد افراد موجود تھے ۔ انہوں نے تقریر میں کہا ریاستی افسران نے غداری کی ہے ، ایمان مزاری کی تقریر کی یو ایس بی ابھی آئی ہے ۔
Leave feedback about this