اسلام آباد:حکومت نے مہنگائی کو ستائی ہوئی عوام پر پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بم بھی گرا دیا،اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 60روپے فی کلو گرام کا ا ضافہ کردیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 60روپے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا گیا ایل پی جی کی قیمت204سے بڑھ کر264روپے ہوئی۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈالر،پٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم گرادیا گیا۔ایل پی جی کی قیمت میں تاریخ ساز اضافہ ہوا ہے جس سے غریب کی کم توٹ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایل پی جی مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔بلیک قیمت پر سرکاری مہر لگادی،اب گیس مافیا کی چاندی ہوگئی۔