ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی ،2 ملزمان گرفتار جرائم Roze News
جرائم

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی ،2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی ،2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی ،2 ملزمان گرفتار

کراچی : آفتاب خواجہ ٹریول ایجنسی کی آڑ میں یو اے ای درہم کی غیرقانونی فروخت میں ملوث ہے ، ملزم آفتاب خواجہ کی نشاندہی پر مرکزی ملزم تنویر احمد بھی خیابانِ سحر سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کی فروخت کے ثبوت برآمد کرلیے گئے ، ملزمان سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔ ملزمان سے ایک کروڑ چھ لاکھ پاکستانی روپے، 13ہزار600امریکی ڈالر برآمد کیے گئے ، ملزمان سے23ہزار980 یوایای درہم، 420برطانوی پاونڈز، 480 یورو بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ۔ ملزمان سے300 ترکیہ لیرا، 300 تھائی بھات بھی برآمد ہوئے ، ملزمان برآمد شدہ حوالہ ہنڈی کیثبوت و شواہد اور بھاری تعداد میں ملکی و غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کیبارے میں ایف آئی اے حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں فارن ایکسچینج ریگولیٹری ایکٹ 2020 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

Exit mobile version