سیئول:ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل آج ہوگا۔قومی ہیرو ارشد ندیم ایک اور ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم ہیں،ارشد ندیم نے 86 اعشاریہ 34 میٹر کی تھرو کر کے فائنل میں جگہ بنائی، قومی ایتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیاہے۔
بھارتی کھلاڑی یش ویر سنگھ نے 76 اعشاریہ 67 میٹر کی تھرو کی تھی۔ارشد ندیم نے کہا کہ کوالیفائنگ رانڈ میں لمبی تھرو کرکے ٹاپ پر رہا ہوں، آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر فائنل ہے، انہوں نے کہا کہ سب نے میرے لئے ہمیشہ دعا کی ہے اج بھی کریں تاکہ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کروں۔