ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کرینگے ، امریکی صدر جو بائیڈن تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کرینگے ، امریکی صدر جو بائیڈن

بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کیلئے تیار

بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کیلئے تیار

واشنگٹن: اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کے حملے کے بعد امریکا نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ایران کے میزائل حملے کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ جی سیون ممالک نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد ایران کے خلاف نئی اور سخت اقتصادی پابندیاں لگانے پر اتفاق کیا ہے، جس پر جلد ہی عملدرآمد کیا جائیگا۔امریکی صدر جو بائیڈن کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں سے خطے میں انتہائی خوفناک صورتحال رونما ہو سکتی ہے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا، جرمنی، جاپان، برطانیہ، فرانس اور اٹلی سمیت جی سیون ممالک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے حق میں نہیں ہیں۔

Exit mobile version