دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزیر امور خارجہ کو وزارت خارجہ طلب کر لیا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں جس کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا جائے گا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے ہمیشہ اس بات کو برقرار رکھا ہے کہ دہشت گردی خطے کے تمام ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہے جس کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے، یکطرفہ اقدامات اچھے ہمسایہ تعلقات سے مطابقت نہیں رکھتے اور اس سے باہمی اعتماد کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ایران کا پاکستانی علاقے میں حملہ قابل مذمت ، دفتر خارجہ

ایران کا پاکستانی علاقے میں حملہ قابل مذمت ، دفتر خارجہ