دنیا

ایران پر حملہ مہلک اور حیران کن ہو گا : اسرائیل کا اعلان

ایران پر حملہ مہلک اور حیران کن ہو گا : اسرائیل کا اعلان

 

تل ابیب : اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے ایرانی میزائل حملوں کے ممکنہ اسرائیلی ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئیکہا کہ ایران کے میزائل حملے جارحانہ تھے لیکن نشانہ درست نہ ہونے سے ناکام ہوئے۔ ہمارے حملے ایسے ہوں گے کہ ان کو سمجھ نہیں آئے گا کہ کیا اور کیسے ہوا وہ بس حملوں کے نتائج دیکھیں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے کہا کہ دیگر محاذوں سے بھی حملوں کا سامنا ہے اور جو بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا اس کی بھاری قیمت چکائے گا۔یکم اکتوبر کی شب ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے تھے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے اور اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللہ کے رہنماں کی حالیہ ہلاکتوں، لبنان میں جارحیت اور غزہ میں جاری نسل کشی کا بدلہ ہے۔ شمالی غزہ اور لبنان میں حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف اسرائیلی فوج کا بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جبکہ لبنان کی سرحد سے متصل آبادیوں سے ہزاروں اسرائیلی شہری نقل مکانی کر رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image