دنیا

ایران نے عراق سے آنیوالی فلائٹس کو اپنی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

ایران نے عراق سے آنیوالی فلائٹس کو اپنی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

ایران نے عراق سے آنے والی تمام ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹم کے مطابق عراق سے ایران جانے والی تمام تجارتی پروازوں کے آپریشن پر دوسری تاریخ تک پابندی ہے۔بغداد فلائٹ انفارمیشن ریجن سے تہران فلائٹ انفارمیشن ریجن تک آنے والی تمام پروازوں کا آپریشن ممنوع ہے۔ذرائع کے مطابق ایران نے بغداد سے آنے والی تمام ایئرلائنز کو نوٹم کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے، یہ فیصلہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے افغانستان اور ایران سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی ہر پرواز کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان ائیر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والی پروازوں کے لیے ایئر ٹریفک کنٹرول کی اجازت لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image