ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا پاکستان Roze News
پاکستان

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

امریکا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈیوں میں سے ایک ہے، اور شراکت داری جاری رکھنے کا منتظر ہے۔میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو آگاہ کیا گیا کہ امریکا بے گھر فلسطینیوں کی واپسی چاہتا ہے، رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد 14 لاکھ سے بڑھ گئی، اسرائیل کے لیے رفح میں فوجی آپریشن کا کوئی جواز نہیں، اسرائیل نے زمینی آپریشن کیا تھا۔

Exit mobile version