غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ زندہ رہنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ بارش اور شدید دھند بتائی گئی ہے۔ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی سے مل گیا۔ پرواز کے آدھے گھنٹے بعد صدارتی ہیلی کاپٹر کا دیگر دو ہیلی کاپٹروں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔قبل ازیں ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد صدر رئیسی کے زندہ رہنے اور بچ جانے کی امیدیں کم ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ پر زندگی کے کوئی آثار نہیں ہیں کیونکہ اس علاقے میں زندگی کے آثار نہیں تھے۔ ہیلی کاپٹر مکمل طور پر جل گیا ہے۔ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیرحسین کولیوند نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ “ہم ملبہ دیکھ سکتے ہیں اور صورتحال اچھی نہیں لگ رہی ہے۔