اہم میچ میں انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کو شکست پاکستان Roze News
پاکستان

اہم میچ میں انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کو شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 مرحلے میں کے پہلے گروپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے ہرادیا۔ 

تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 180 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم نے 6  وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور یوں اسے 20 رنز سے شکست دے دوچار ہونا پڑا ۔ اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، انگلش کپتان جوز بٹلر نے 79 اور ایلکس ہیلز نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ ایلکس ہیلز 52، معین علی 5، لیام لیونگ اسٹون 20، ہیری بروکس 7 اور بین اسٹوکس 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سیم کورن اور ڈیوڈ ملان بالترتیب 6 اور 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کو اگر سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنا ہے تو اس میچ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی۔

ایونٹ میں اب تک نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں نے 3،3 میچز کھیلے ہیں جس کے بعد کیویز  5 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرِفہرست ہےجب کہ انگلینڈ کے 3 پوائنٹس ہیں۔

دونوں ٹیموں کا ایک ایک میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا جس کے بعد ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد افغانستان ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔

Exit mobile version