اگلے ہفتے برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں برف باری کی وارننگ جاری ہے ۔اگلے ہفتے کے لیے برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں برف باری کی وارننگ جاری کر دی گئی ہیں۔لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ میں شروع ہونے والی برف باری چند روز میں جنوبی علاقوں تک پھیل جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو سکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کے بعض علاقوں میں برف باری اور تیز اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو نیو کیسل، لیڈز، مانچسٹر اور بدھ کو لندن میں برف باری کا امکان ہے۔دوسری جانب سکاٹش ہائی لینڈز میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ سرد موسم اور برف باری کے باعث ٹرین سروس اور ہوائی سفر میں مشکلات کا خدشہ ہے۔
Leave feedback about this