واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہیکہ وہ جوہری معاہدہ کرلے ورنہ اگلے حملے مزید وحشیانہ ہونگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو کہا تھا معاہدہ کرلو لیکن انہوں نے نہیں کیا، معاہدے کی کوششیں ہوئیں، معاہدے کیقریب بھی پہنچے لیکن وہ معاہدہ نہ ہوسکا۔
ایران کے کچھ سخت گیر عہدیداروں نے بہادری سیبات کی لیکن وہ نہیں جانتے تھیکہ کیا ہونے والا ہے، سب سخت گیر ایرانی اب مر چکے اور اب آگے بھی بدتر ہی ہوگا۔
ایران کو معاہدہ کرنے کاموقع دینیکے بعد ایک اور موقع دیاگیا، ایران کومعاہدہ کرلینا چاہییاس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے۔ امریکا دنیا میں سب سے مہلک ہتھیار بناتا ہے اور اسرائیل کے پاس ان ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ ہے اور وہ اسے چلانا جانتے ہیں لہذا وقت ہے کہ اس صورتحال کا خاتمہ کیا جائے، ورنہ پہلیسیطے شدہ حملے زیادہ سنگین ہوں گے۔
اگلے حملے زیادہ سنگین ہونگے، ایران ڈیل کرلے اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے: ٹرمپ

اگلے حملے زیادہ سنگین ہونگے، ایران ڈیل کرلے اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے: ٹرمپ