وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے بانیوں کو مفت مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف تنا کم کرنا چاہتی ہے تو پی ٹی آئی بانی اپنا منہ بند رکھیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مجیب الرحمان سے متعلق ٹویٹ واپس لینے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ پی ٹی آئی کو کوئی پوسٹ واپس لینا پڑی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں اور 9 مئی کی طرح دوبارہ کوشش کر رہے ہیں، وہ سانحہ مشرقی پاکستان کا حوالہ دے کر کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا ٹیم نے ٹویٹ کرنے سے پہلے اجازت نہیں لی، یہ پہلا موقع ہے کہ پی ٹی آئی کو اکاونٹ پر پوسٹ واپس لینا پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجیب الرحمان کی تاریخ اور سانحہ مشرقی پاکستان پر میرا الگ موقف ہے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ سیاست ہو یا کھیل میں پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ اچھا کام کرنے والوں کو انہوں نے ڈنک مارا، وہ اب یہ سارا ملبہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض پر ڈال رہے ہیں۔