رہنما پاکستان پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر عمران کی بہن کی باتیں سچ تو خطرناک بات ہے۔گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ قیدیوں کیساتھ انسانی سلوک ٹھیک ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کوجیل میں سہولیات دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن کی باتوں میں کتنی صداقت کچھ نہیں کہہ سکتا، میڈیا کی ٹیم کوجیل کا دورہ کرانا چاہیے، عدالت میں پیشی کیدوران صحافی سابق وزیر اعظم سے ملاقات کرتے ہیں۔قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ اگربانی پی ٹی آئی کی بہن کی باتوں میں صداقت ہے توخطرناک بات ہے،عمران خان کوجیل رولزکیمطابق سہولیات ملنی چاہئیں۔
Leave feedback about this