پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ الیکشن کرانا ہے تو اتنا خرچ کیوں کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ لندن پلان کو کامیاب بنانے کے لیے ایک جماعت کو الیکشن سے باہر کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کے بنیادی حقوق سے انکار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے درخواست ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے، اعتراضات اتنے مضحکہ خیز ہیں کہ اس پر جج بھی ہنس پڑے۔نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں، اداروں کے خلاف بولنے کا کوئی الزام نہیں۔