اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلئے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلئے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا

سیکیورٹی خدشات، جیل حکام نے شیخ رشید کو آر او کے سامنے پیش نہ کیا

سیکیورٹی خدشات، جیل حکام نے شیخ رشید کو آر او کے سامنے پیش نہ کیا

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کیلئے گھر سے بھیجا جانے والا پسندیدہ کھانا واپس کردیا۔ جیل انتطامیہ نے گھر سے شیخ رشید کے لیے بجھوایا جانے والا کھانا، یخنی، دال گوشت اور سفید چاول وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے شیخ رشید تک پہنچانے کی اجازت نہ دی۔شیخ رشید کے بھتیجے و سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد کھانے میں چنے کی دال گوشت، اور سفید چاول پسند کرتے ہیں، قریبی عزیز یخنی، دال گوشت اور چاول لیکر سینٹرل جیل اڈیالہ گیا لیکن جیل سٹاف نے اسے وصول کرکے شیخ رشید تک پہنچانے سے انکار کردیا جس کے بعد کھانا واپس لے آئے۔

 

Exit mobile version