بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہیں اچھا لڑکا ڈھونڈ دیں، وہ شادی کرلیں گی۔رواں برس کے آغاز میں ہی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں دو بڑی شادیاں ہوئیں۔ کیارا ایڈوانی سدھارتھ ملہوترا کے گھر سدھار گئیں تو اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول بھی جیون ساتھی بنے۔اب پرینیتی چوپڑا کہہ رہی ہیں کہ وہ اس وقت اکیلی ہیں لیکن اپنے لیے درست شخص کا انتخاب کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ مجھے ایک لڑکا ڈھونڈ کر دے دیں تو میری ذاتی زندگی بالکل سلجھ جائے گی۔پرینیتی نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس کوئی تجاویز یا سفارشات ہیں تو میں سننے کیلئے تیار ہوں۔34 سالہ اداکارہ نے کہا کہ میں شادی کرنا چاہوں گی اور اس کے بعد زندگی میں بچے بھی چاہئیں، مجھے ایک متوازن کیریئر بنانا ہے، میں ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں زندگیاں گزارنا چاہتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں صحتمند رہنا چاہتی ہوں، اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ خوش رہنا چاہتی ہوں۔
انٹرٹینمنٹ
اچھا لڑکا ڈھونڈ کر دیں، شادی کرلوں گی، پرینیتی چوپڑا
- by Rozenews
- فروری 25, 2023
- 0 Comments
- 1042 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this