اٹلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے 100 فلسطینی بچوں کا علاج کرے گا۔اٹلی کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فلسطینی بچوں اور ان کے اہل خانہ کو اٹلی منتقل کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اگلے چند دنوں میں 30 فلسطینی بچوں کو ہوائی جہاز سے لایا جائے گا۔اطالوی وزارت دفاع کے مطابق مزید 30 بچوں کو رواں ماہ کے آخر میں ایک فوجی جہاز کے ذریعے اٹلی منتقل کیا جائے گا۔ اطالوی جہاز نیو ولکانو جلد ہی بچوں کی منتقلی کے لیے مصری بندرگاہ سے روانہ ہو گا۔اطلاعات کے مطابق فلسطینی بچوں کا علاج روم، بولوگنا، فلورنس اور جینوا کے اسپتالوں میں کیا جائے گا۔
اٹلی کا 100 زخمی فلسطینی بچوں کا علاج کرانے کا اعلان

اٹلی کا 100 زخمی فلسطینی بچوں کا علاج کرانے کا اعلان