مسلسل بلندی کی جانب گامزن امریکی ڈالر آج اچانک نیچے آیا ہے ۔انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر چند پیسے سستا ہو اہے۔انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے سستا ہونے کے بعد 287 روپے دس پیسے کا ہوگیا ۔گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آ صبح کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہوگیا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس چار پوائنٹس کی کمی سے 56 ہزار 519 پرآگیا۔گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سو انڈیکس 56 ہزار 523 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔