امریکی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، آج بھی کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر 85 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے پچاس پیسے کا ہوگیا ۔گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رحجان دیکھنے میں آرہا ہے ۔پاکستان اسٹاک 135 پوائنٹس کے اضافے سے 52 ہزار 478 پرآگیا ۔گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سو انڈیکس 52 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔