کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے قومی انعامی بانڈز کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔بیان کے مطابق ساڑھے7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انعامی بانڈز سٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز کارپوریشن اور کمرشل بینکوں سے واپس یا تبدیل کرائے جا سکتے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق 31 دسمبر 2024 کے بعد انعامی بانڈز واپسی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
انعامی بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 31دسمبر مقرر

انعامی بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 31دسمبر مقرر