انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 1997 ء قومی اسمبلی میں پیش پاکستان Roze News
پاکستان

انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 1997 ء قومی اسمبلی میں پیش

انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 1997 ء قومی اسمبلی میں پیش

انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 1997 ء قومی اسمبلی میں پیش

انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 1997 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں بل وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا جسے اسپیکر قومی اسمبلی نے غور کے لیے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں شگفتہ جمانی نے پوچھا کہ کیا بحری جہازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز بھیجنے کی پالیسی زیرِ غور ہے؟اس پر وفاقی وزیرِ بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ بحری جہازوں کے سفری نرخ بہت زیادہ رعایتی نہیں، اس پر غور کر رہے ہیں، بحری جہازوں پر عازمین کو لے جانا اتنا قابلِ عمل نہیں۔دوسری جانب وقفہ سوالات میں پی ٹی آئی کے رکن اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی سنجیدگی کا عالم دیکھ لیں کہ نہ تو وزرا آئے ہیں، نہ حکومتی ارکان۔انہوں نے کہا کہ کل ہم اڈیالہ جیل گئے تھے۔اسپیکر نے اسد قیصر کو بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ اس پر وقفہ سوالات کے بعد بات کریں پلیز۔

Exit mobile version